آج امام موسی کاظمؑ کی زندگی کی تاریخ کے بارے میں حتٰی ایک کتاب بھی جس کے بارے میں کہا جا سکتا ہو کہ امام موسیٰ بن جعفرؑ کی سیاسی زندگی کی تشریح کرتی ہے، ہمارے پاس نہیں ہے اور یہ واقعاً ایک بڑا نقصان ہے۔ کافی کتابیں لکھی گئی ہیں، بہت ساری باتیں کی گئی ہیں، ائمہؑ کی تاریخی زندگی کے باب میں بہت سے منابع ہمارے پاس ہیں لیکن انصاف کے ساتھ کہا جاسکتا ہے کہ ائمہؑ کی زندگی، ان کی سیاسی جدوجہد اور سیاسی زندگی اب بھی ہمارے لوگوں کے لیے واضح نہیں ہے اور یہ ایک نقصان ہے۔
ولی امر مسلمین سید علی خامنہ ای حفظہ اللہ
13 اپریل 1985