جب ابوطالبؑ نے رسول اکرمؐ کے ایمان اور استقامت کا مشاہدہ فرمایا، تو آپؑ کا دل منقلب ہو گیا اور آپؑ نے (بارگاہِ رسالت میں) عرض کی، «یابن اخی اذهب و قل ما احببت» اے میرے بھتیجے! آپؐ جائیں اور جو چاہتے ہیں وہ بیان فرمائیں اور اپنے مقصد کو جاری رکھیں۔ «واللَّه لا اسلّمنّک بشیء» اللہ کی قسم! میں آپؐ کو کسی چیز کے بدلے، (انکے حوالے نہیں کروں گا)
ولی امر مسلمین سید علی حسینی خامنہ ای
30 جوالائی 2008