اسلامی انقلاب کا دوسرا مرحلہ [27] | ایک طویل تاریخی انحطاط کا خاتمہ

انقلاب نے ایک طویل تاریخی انحطاط کا خاتمہ کیا۔ وہ ملک کہ پَہلَوی اور قاجار دورِ حکومت میں جس کی شدّت سے تحقیرہوتی رہی اور پسماندہ رہ گیا تھا، تیزی سے ترقّی کی منزلیں طے کرنے لگا۔ پہلے قدم پر شرمناک آمرانہ سلطنت کو عوامی حکومت اور عوامی حاکمیت میں تبدیل کیا اور عوامی ارادہ، جو کہ ہمہ جہت اور حقیقی ترقّی کا اصل سرمایہ ہے، کو ملکی نظم و نسق میں شامل کیا