اسلامی انقلاب کا دوسرا مرحلہ [34] | عوامی شرکت، اور (شہری) خدمات کی فراہمی کی دوڑ کو عروج تک پہنچانا
انقلاب نے سیاسی مسائل، جیسے کہ انتخابات، داخلی فتنوں سے مقابلے اور داخلی میدانوں سمیت استکبار سے مقابلے کے میدانوں میں عوام کی شرکت کو عروج پر پہنچا دیا۔ اور دوسروں کی مدد کرنے اور لوگوں کی بھَلائی کے لیے کام کرنے جیسے سماجی امور جو کہ انقلاب سے پہلے ہی شروع ہو چکے تھے، اُن کو حیران کُن حد تک وسعت بخشی۔ انقلاب کے بعد سے لوگ قدرتی آفات اور معاشرتی ضروریات میں خدمت کی دوڑ میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں۔