اسلامی انقلاب کا دوسرا مرحلہ [64] | دشمن کے مکر و فریب کے انداز

جھوٹی خبریں، غرض آلود تجزئیے، حقائق کو الٹا دکھانا، امید بخش مناظر کو چھپانا، چھوٹی خامیوں کو بڑا بنانا اور بڑی اچھائیوں کو چھوٹا دکھانا یا اُن کا انکار کرنا، ایرانی قوم کے دشمنوں کے ہزاروں صوتی، تصویری اور انٹرنیٹ چینلز کا ہمیشہ سے طرز عمل رہا ہے۔ البتہ اُن کے پیروکار ملک کے اندر بھی نظر آتے ہیں جو (ملکی) آزادی سے فائدہ اٹھا کر دشمن کی خدمت کر رہے ہیں۔