سائنس اور تحقیق ایک مملکت کی عزّت اور طاقت کا ایک واضح وسیلہ ہیں۔ دانائی کا دوسرا رُخ توانائی ہے۔ مغربی دنیا اپنے (سائنسی) علم
کے زور پر ہی اپنے لیے دوسو سالہ طاقت، اقتدار اور اثرورسوخ فراہم کر پائی اور اخلاقی و اعتقادی بنیادوں میں مفلسی کے باوجود سائنس میں پیچھے رہ جانے والے معاشروں میں مغربی طرز زندگی کو ٹھونس کر اُن کی سیاست اور اقتصاد کی باگ ہاتھ میں لے لی ہے۔