ہم نے صفر سے شروع کیا ہے۔ پہلَوی اور قاجاری ادوار کی شرمناک علمی پسماندگی، جبکہ عالمی سائنسی دوڑ تازہ ہی شروع ہوئی تھی، نے ہم پر کاری ضرب لگائی تھی اور ہمیں اِس تیز رو قافلے سے کئی میل پیچھے دھکیل دیا تھا۔ ہم نے ابھی سفر کا آغاز کیا ہے اور تیزی سے آگے بڑھ رہے ہیں لیکن اِس تیزی کو سالوں تک اِسی شدّت سے جاری رہنا چاہیئے تاکہ اُس پسماندگی کا ازالہ ہو سکے۔