اسلامی انقلاب کا دوسرا مرحلہ [77] | روحانیت اور اخلاق کی اہمیت

روحانیت اور اخلاق سبھی انفرادی اور اجتماعی سرگرمیوں اور اعمال کو سِمت دینے والی چیزیں ہیں اور معاشرے کی بنیادی ضرورت ہیں۔ اِن کا ہونا زندگی کے ماحول کو مادّی وسائل کی کمی کے باوجود جنّت بنا دیتا ہے اور اِنہی کا نہ ہونا مادّی وسائل کی موجودگی کے باوجود، زندگی کو جہنّم بنا دیتا ہے۔