اگرچہ روحانیت اور اخلاق حکم اور فرمان جاری کرنے سے حاصل نہیں ہوتا چنانچہ حکومتیں بھی اس کو طاقت اور جبر سے پیدا نہیں کر سکتیں۔ البتہ اُن کو چاہئے کہ پہلے خود اخلاقی اور روحانی طریقے اورروش پر کاربند ہوں اور پھر معاشرے میں ایسے ماحول کے لیے زمینہ ہموار کریں اور معاشرتی اداروں کو اِس بارے میں میدان فراہم کریں اور اُن کی مدد کریں؛ تب جا کر اخلاق اور روحانیت کے مخلاف گروہوں سے معقول انداز میں مقابلہ کریں اور مختصر یہ کہ جہنّمی لوگوں کو یہ مجال نہ دیں کہ وہ دوسروں کو بھی زبردستی اور دھوکے سے جہنّمی بنا دیں۔