سب کو جان لینا چاہیے کہ معاشی پاکیزگی، اسلامی جمہوریہ کے سبھی عہدیداروں کی قانونیت کی شرط ہے۔ اُن سب کو چاہیے کہ لالچ کے شیطان سے بچیں اور حرام لقمے سے اجتناب کریں اور اِس میں خدا سے مدد مانگیں اور حکومتی نظارتی ادارے سختی اور حساسیت کے ساتھ کرپشن کے نطفے کی پیدائش اور اُس کے پھیلاؤ کے خلاف جنگ لڑیں۔ یہ جنگ مؤمن اور مجاہد، پاک ہاتھوں اور نورانی دلوں والے پاک طینت انسانوں کی محتاج ہے۔ یہ جنگ اسلامی جمہوری نظام کی قیامِ عدل کی ہمہ جہتی کوشش کا ایک مؤثر حصہ ہے۔