عدل و انصاف تمام الٰہی بعثتوں کے ابتدائی اہداف کی شروعات ہے اور اسلامی جمہوریہ میں بھی اُسی شان و مقام کا حامل ہے۔ یہ لفظ تمام زمانوں اور سرزمینوں میں مقدس ہے اور سوائے حضرت ولی عصر ارواحنا فداہ کی حکومت کے، مکمل ترین صورت میں (اِس کا نفاذ) ممکن نہیں۔ لیکن نِسبی لحاظ سے ہر جگہ اور ہر وقت نہ صرف ممکن ہے بلکہ سب کا، بالخصوص حکام اور صاحبانِ اقتدار کا فریضہ ہے۔ اسلامی جمہوریہ ایران نے اِس حوالے سے بڑے قدم اٹھائے ہیں جن کی طرف پہلے مختصر سا اشارہ ہوا۔