البتہ اِس کی وضاحت اور تشریح کے لیے مزید کام انجام پانے چاہئیں (تاکہ اس ذریعے سے) الٹا دکھلانے یا خاموشی اور پردہ پوشی کی سازش ناکام ہو جائے، جو کہ آج انقلاب کے دشمنوں کا ٹھوس منصوبہ ہے۔ اِس سب کے باوجود، میں عزیز جوانوں، کہ ملک کا مستقبل جن کا منتظر ہے، کو صراحت سے کہہ رہا ہوں کہ جو آج تک ہوا اور جو ہونا چاہیے تھا اور وہ جو اب ہونا چاہیے، (اِن تینوں) میں گہرا فاصلہ ہے۔ اسلامی جمہوریہ میں عہدیداروں کا دل ہمیشہ محرومیوں کو دور کرنے کے لیے دھڑکنا چاہیے اور گہری طبقاتی دراڑوں پر انہیں نہایت فکرمند رہنا چاہیے۔