قومی خودمختاری یعنی عالمی جابر قوّتوں کے دباؤ اور غنڈا گردی سے قوم اور حکومت کی آزادی۔ نیز سماجی آزادی یعنی معاشرے کے تمام افراد کے لیے فیصلہ کرنے، عمل کرنے اور سوچنے کی آزادی (کا فراہم ہونا)۔ اور یہ دونوں اسلامی اقدار میں سے ہیں، اور انسانوں کو خدا کا تحفہ ہیں۔ اور اِن (دونوں) میں سے کوئی بھی لوگوں پر حکومتوں کا احسان نہیں ہے۔ اِن دونوں کی فراہمی، حکومتوں کی ذمہ داری ہے۔