آزادی اور خودمختاری کی قیمت وہ لوگ بہتر جانتے ہیں جو اُن کے حصول کے لیے لڑے ہیں۔ ایرانی قوم اپنے چالیس سالہ جہاد کی بدولت اُنہی (لوگوں) میں سے ہے۔ آج کے اسلامی ایران کی آزادی اور خودمختاری لاکھوں ہزاروں عظیم، بہادر اور فداکار انسانوں کے ہاتھوں (کی محنت) بلکہ اُن کے خون کا حاصل ہے جوکہ اکثر جوان تھے، لیکن سبھی، انسانیت کے بلند مقام پر فائز تھے۔