پس اُس وقت ملّتِ ایران کے انقلاب نے دو قطبی دنیا کو سہ قطبی دنیا میں بدل کر رکھ دیا۔ اُس کے بعد سوویت یونین کے زوال سے، اور طاقت کے نئے مراکز وجود میں آنے سے ’’اسلام اور استکبار‘‘ کا نیا دوطرفہ تقابل عہد حاضر کا سب سے اہم واقعہ اور اہلِ عالَم کی توجّہ کا مرکز و محور بن گیا۔