اُس وقت بھی بہت سے لوگ تھے جو امام حسینؑ پر ایمان رکھتے تھے، امام حسینؑ سے محبّت کرتے تھے، عبادت و نماز کے پابند تھے لیکن ان لوگوں کو امام حسینؑ کی نُصرت کی توفیق حاصل نہ ہوئی۔ کیوں؟ کیونکہ وہ لوگ اپنی دُنیا اور دُنیا سے اپنی وابستگی کے خلاف کوئی کامیابی حاصل نہ کر سکے تھے۔ پس دُنیا کی اتنی سی وابستگی نے امام حسینؑ سے ان کے راستے جُدا کر دیے۔
سيد ہاشم الحيدری
مُحرَّم ۔ 1440 ھ۔ق