یہ عظیم شخصیت مقاومت کا نقشہ اور نشانی ہے۔ وہ ایک عظیم انسان ہیں جو پچیس سال کی عمر میں شہید ہوئے؛ (امامؑ نے) اپنی تمام مختصر زندگی میں عباسی خلیفه مأمون کی دھوکے پر مبنی اور منافقانہ طاقت کا مقابلہ کیا۔ (امامؑ) کبھی بھی ایک قدم پیچھے نہیں ہٹے اور تمام مشکل حالات کو برداشت کیا۔ (امامؑ) مقاومت کے ہر ممکن وسیلے سے ظالم اور [باطل کے خلاف] لڑتے رہے۔