بعض شیعہ سمجھتے تھے کہ امام حسن عسکریؑ نے اپنے آباء و اَجداد کے راستے سے منہ موڑ لیا ہے۔ امام حسن عسکریؑ ایک خط میں اُن سے فرماتے ہیں ’’ہماری نیت اور عزم اُسی طرح سے مستحکم ہے۔ ہمارا دِل تمہاری نیک نیتی اور اچھی سوچ پر مطمئن ہے‘‘ آپ غور کریں کہ یہ چیز شیعوں کے لیےکتنی طاقت بخش ہے… یہ امامؑ اور اُن کے پیروکاروں کے درمیان وہی مستحکم تنظیمی رابطہ ہے۔
ولیِ امرِ مسلمین سید علی خامنہ ای حفظہ اللہ
کتاب ہمرزمانِ حسینؑ، ص : 346