اللہ تعالیٰ کے نازل کردہ احکام سےخود خدا کو کوئی فائدہ نہیں پہنچتا اور اس نے یہ احکام اس لئے نازل کیے ہیں تاکہ لوگ رشد اور کمال کی منزل پر فائز ہو سکیں اور ان احکام کی پیروی کے سائے میں سعادت حاصل کر سکیں، امام زمان علیہ السلام اس وقت مسرور ہوتے ہیں جب وہ دیکھتے ہیں کہ خدا کے احکام کی تعمیل ہو رہی ہے۔ یعنی جب لوگوں کو خدا کی جانب جاتے ہوئے اور کمال اور سعادت کی طرف بڑھتے ہوئے دیکھتے ہیں (تو وہ مسرور ہوتے ہیں)۔
آیت اللہ محمد تقی مصباح یزدی رضوان اللہ علیہ
11 اکتوبر 2003