امام زین العابدینؑ محبت کے پیغام رساں تھے۔ یہ عجیب بات ہے: راه چلتے ہوئے کسی پردیسی، غریب یا ضرورتمند کو دیکھ لیتے۔۔۔اُس سے محبت کا اظہار کرتے، اپنے گھر لے آتے تھے۔۔۔ایک دِن آپؑ نے کچھ جذام کے مریضوں کو دیکھا (ہر کوئی جذام کے مریض سے دور بھاگتا تھا) تو آپؑ انہیں مدعو کر کے گھر لے آئے۔ امام زین العابدینؑ کا گھر، مسکینوں، یتیموں اور غمزده لوگوں کا ٹھکانہ تھا۔