امام سجادؑ کا جو ایک خاموش، سر جُھکا ہوا اور ایک غیر جانبدار مظلوم کا چہرہ بنا کر پیش کیا جاتا ہے وہ مکمل طور پر حقیقت کے خلاف ہے۔ امام سجادؑ کا حقیقی چہرہ؛ ایک نہ تھکنے والے، ساز باز نہ کرنے والے اور مسلسل جدوجہد کرنے والے مجاہد کا چہرہ ہے جو بھرپور تدبیر کے ساتھ، کامل دقّت کے ساتھ راستوں کو پہچانتے ہیں اور انتخاب کرتے ہیں اور اِن اہداف کی جانب (مختلف) راستے طے کرتے ہیں، خود نہیں تھکتے بلکہ دشمن کو تھکا دیتے ہیں اور آخر کار جب دشمن کچھ اور نہیں کرسکا تو آنحضرتؑ کو زہر دے دیا اور یہ امام ایک پُر برکت اور جدوجہد سے بھرپور زندگی گزارنے کے بعد رضوانِ الہی کی جانب پرواز کر گئے۔ یہ امام سجادؑ کی زندگی کا خلاصہ ہے
ولیِ امرِ مسلمین سید علی خامنہ ای حفظہ اللہ
26 ستمبر 1986