حضرت امام زمانہ علیہ السلام کی حیات کے مختلف پہلو ہیں اور ان میں بعض، عالم بشریت سے متعلق ہیں، جس طرح رسول خدا صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم، حقیقی طور پر اللہ تعالیٰ کی تمام مخلوقات کے حاکم ہیں اسی طرح حضرت امام مہدی علیہ السلام بھی اللہ تعالیٰ کی تمام موجودات پر حاکم ہیں۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم رسالت کے سلسلے کو اختتام تک پہنچانے والے ہیں اور امام زمان علیہ السلام ولایت اور امامت کے سلسلے کو آخر تک پہنچانے والے ہیں۔
امام خمینی رضوان اللہ علیہ
14 اپریل 1987