[پانچویں امام] حضرت [محمد] باقرؑ جب اس دنیا سے رخصت ہو رہے تھے تو انہوں نے وصیت کی کہ دس سال – بظاہر – کسی کو منیٰ میں اجیر کریں جو میرے لئے گریہ کرے۔ یہ [دشمن کے مقابلے میں امام کا] کیسا جہاد تھا؟ کیا حضرت [امام محمد] باقرؑ کو رونے کی ضرورت تھی؟ حضرت [امام محمد] باقرؑ اس گریے کا کیا کرنا چاہتے تھے؟ اور وہ بھی منیٰ میں، کیوں؟ حج اور منیٰ کے دن۔ یہ وہ بنیادی، سیاسی، نفسیاتی اور انسانی نقطہ ہے کہ وہاں وہ گریہ کریں۔ واضح ہے کہ لوگ آئیں گے اور کہیں گے کہ کیا ہو رہا ہے، [یہ] کیا ہے؟ کہا جائے گا کہ [معاملہ] ایسا تھا۔ یہ لوگوں کے ذہن کو اس مکتب کی طرف متوجہ کرے گا۔ اور یہ ظالم کو نابود کرے گا اور مظلوم کو تقویت بخشے گا۔
امام خمینی رضوان اللہ علیہ
20 نومبر 1997