امام علی النقی الہادی علیہ السلام کے زمانے میں یکے بعد دیگرے چھ خلفاء بر سر اقتدار آئے اور واصل جہنم ہوئے اور ان میں سے آخری “معتز عباسی” تھا جس نے امام علی النقی الہادی علیہ السلام کو شہید کردیا اور کچھ ہی عرصے بعد وہ خود بھی مر گیا، ان خلفاء کی اکثریت، ذلت آمیز طریقے سے موت کے گھاٹ اتر گئی، ان میں سے ایک، اس کے اپنے بیٹے اور دوسرا بھتیجے کے ہاتھوں قتل ہوا اور اس طرح بنی عباس کا شیرازہ بکھر گیا جبکہ اسکے برعکس امام ہادی علیہ السلام اور امام حسن عسکری علیہ السلام کے دور میں شیعوں کی تعداد میں روز بروز اضافہ ہونے کے ساتھ وه مضبوط اور قوی ہوتے گئے۔
ولی امر مسلمین سید علی خامنہ ای حفظہ اللہ
20 اگست 200