یہ چیز کہ مثلاً ایک پولیس اہلکار بڑے سکون سے ایک سیاہ فام کے گلے پر اپنا گُھٹنا رکھ دے اور اتنی دیر تک دبائے رکھے کہ وہ اپنی جان دے دے، یہ کوئی نئی بات نہیں ہے، امریکیوں کی فطرت ہی ایسی ہے۔ یہ وہی کام ہے جو امریکیوں نے افغانستان، عراق، شام اور دنیا کے بہت سے ممالک کے ساتھ کیا ہے۔ یہ جو عوام آج نعرے لگا رہے ہیں: ہم سانس نہیں لے پا رہے، یہ (در حقیقت) اُن تمام اقوام کے دل کی آواز ہے جہاں جہاں بھی امریکہ ظالمانہ انداز میں وارد ہوا اور (ظالمانہ) اقدامات انجام دیے۔
ولی امرِ مسلمین سید علی خامنہ ای حفظہ اللہ
3جون2020