مغربی طاقتیں، یہ استکباری طاقتیں آج انتہائی کمزور ہو چکی ہیں۔ یہ صرف ایک نعرہ نہیں ہے۔ یہ ایک حقیقت ہے، جس کا اقرار خود وہ بھی کر رہے ہیں۔ وہ خود کہہ رہے ہیں کہ امریکہ کے اقتدار کے ستون اب دنیا میں رو بہ زوال ہیں۔ کون سے ستون؟ مثال کے طور پر معیشت: امریکی اقتدار کے اہم ترین ستونوں میں سے ایک امریکہ کی مضبوط معیشت تھی، جس کے بارے میں وہ خود کہہ رہے ہیں کہ وہ زوال پذیر ہے۔ ایک اور مسئلہ دوسرے ممالک میں مداخلت کے امکان کا ہے۔ امریکہ نے ہر دوسری مملکت کے اندر مداخلت کی ہے، آج یہ بھی رو بہ زوال ہے۔
ولی امر مسلمین سید علی خامنہ ای حفظہ اللہ
11 سمتبر 2023