آج دنیا میں اگر حق، عدالت اور انسانیت جیسے مفاہیم، قابل قدر ہیں تو یہ امیرالمؤمنین علیہ السلام کی کاوشوں اور قربانیوں کا نتیجہ ہے، اگر علی بن ابی طالب علیہما السلام جیسی ہستیاں نہ ہوتیں تو آج کے دور میں انسانی قدریں ناپید ہو چکی ہوتیں۔ جذابیت کیلئے پرکشش عنوانات نہیں پائے جاتے، اور بشریت کا دامن، زندگی، تہذیب، ثقافت، امیدوں اور بلند مقاصد سے خالی ہوتا۔ اعلاء اقدار کے تحفظ کی خاطر آج پوری انسانیت، امیرالمؤمنین علیہ السلام جیسی ہستیوں کی مدیون ہے۔
ولی امر مسلمین سید علی خامنہ ای حفظہ اللہ
30 جنوری 1991