اگر آج حق، عدالت اور انسانیت جیسے مطالب کی کوئی قدر و قیمت موجود ہے اور یہ مطالب زندہ ہیں اور دن بدن مضبوط تر اور پائیدار تر ہو رہے ہیں، (تو) یہ اُسی مجاہدت اور فدا کاریوں کے سبب ہے۔ اگر علیؑ ابن ابی طالبؑ جیسے جو پوری انسانی تاریخ میں نایاب ہیں، نہیں ہوتے، (تو) آج انسانی اقدار کا وجود نہیں ہوتا، انسانیت کے لیے دلکش عنوانات میں کوئی دلکشی نہیں پائی جاتی، انسان کے پاس زندگی، تمدّن، ثقافت، امیدیں، نصب العین اور بلند اہداف موجود نہیں ہوتے! اور انسانیت ایک وحشی اور درندہ صفت حیوانیت میں تبدیل ہو جاتی۔ بلند و بالا نصب العین کے تحفظ کے سبب انسانیت، امیرالمومنینؑ اور اُن کی سطح کے بلند مرتبہ انسانوں کے شکر گزار ہیں۔
ولی امرِ مسلمین سید علی خامنہ ای حفظہ اللہ
30 جنوری 1991