مہدویت اور نیمہ شعبان کے جشن پر میرا اور آپ کا عقیدہ یہ ہے کہ اگرچہ حضرت امام مہدی ارواحنا فداہ پر ایمان ایک بلند و بالا آرزو ہے اور اِس میں کوئی شک نہیں، لیکن اِس موضوع کو فقط آرزو کے پہلو تک محدود نہیں رکھنا چاہیے یعنی ایک آرزو کے عنوان سے دِل میں، یا زیاده سے زیادہ اکثر زبان پر یا جشن کی صورت تک (محدود نہیں رکھنا چاہیے)، یہ ایک ایسی آرزو ہے کہ جس کے ساتھ عمل بھی ہونا چاہیے۔ انتظار جس کے بارے میں بات کی گئی ہے، فقط بیٹھنا، آنسو بہانا نہیں (بلکہ) انتظار اِس معنی میں ہے کہ ہمیں چاہیے ہم خود کو امام زمانہؑ کے سپاہی بننے کے لیے تیار کریں۔
ولی امرِ مسلمین سید علی خامنہ ای حفظہ اللہ
22اکتوبر2002