ممکن ہے کہ عزاداری (کے نام پر) بہت سی ایسی باتیں بھی (اس میں) شامل کر دی گئی ہوں، جو قطعی طور پر شریعت کے خلاف ہوں اور کسی مرجع یا عالم کی نظر میں بھی وہ جائز نہ ہوں۔ ایسے معاملات میں امر بالمعروف اور نہی عن المنکر کا فریضہ (اس صورتحال کے مطابق) اپنی خاص شرائط کے ساتھ انجام دیا جائے گا۔ وہ لوگ جو معاشرہ شناس علماء اور دانشور ہیں، ان کو چاہیئے کہ مل کر بیٹھیں، باقاعدہ منصوبہ بندی کریں اور درجہ بہ درجہ آہستہ آہستہ اس انحراف کو، اس طرح معاشرے سے نکالیں کہ اس عمل کا کوئی منفی اثر نہ پڑے۔ چونکہ ان (انحرافات) کو روکنا قطعی طور پر ضروری ہے، اس لیے ان کی اصلاح کریں تاکہ وہ اس درست صورت میں آ جائیں۔
آیت اللہ محمد تقی مصبا