مجھ سے لوگ پوچھتے ہیں، آپ کی نظر میں، ایک اچھے، بلند ہمت اور مستقبل پر نظر رکھنے والے طالب علم کی ذمہ داری کیا ہے؟ میرا جواب یہ ہے کہ پہلے مرحلے میں اپنے معاشرے کی حقیقت اور (معاشرے کے لوگوں کے) ذہنوں میں تبدیلی پیدا کرے، یہ ایک بات۔ اور اسکے بعد اگلے مرحلے میں دنیا کی حقیقت اور (عالمی سطح پر لوگوں کے) ذہنوں میں تبدیلی پیدا کرے۔ کیا آپ کو اس بات پر تعجب ہو رہا ہے؟ مثال کے طور پر ایک طالب علم، دنیا کی حقیقت کو بدل سکتا ہے؟ اس میں حیرت کی کوئی بات نہیں، آپ آج طالب علم ہیں، لیکن کل، یہی طالب علم ایک سیاسی ڈائریکٹر ہے اور ملک کے ایک اہم حصے کو چلانے والا ہے۔
ولی امر مسلمین سید علی خامنہ ای حفظہ اللہ
18 اپریل 2023