حوزات علمیہ (اوردینی مدارس ) میں تبلیغ کو اولویت حاصل رہی ہے، تمام ادوار میں ایسا ہی ہوتا رہا ہے، تاہم خاص طور پر ہمارے دور میں اس کی اہمیت دوگنی ہے۔۔۔ کیونکہ پہلی بات تو یہ ہے کہ اسلامی نظام میں لوگ اور لوگوں کا ایمان اس کی بنیاد ہیں، اگر چنانچہ لوگ با ایمان نہیں ہونگے تو نظام بھی باقی نہیں رہے گا۔ اور دوسری بات یہ ہے کہ یہ زمانہ علمی اورسائنسی ترقی کا زمانہ ہے، آج پیغام رسانی کےلئے ہر طرح کے طریقے موجود ہیں جن کے بارے میں ماضی میں سوچا بھی نہیں جا سکتا تھا، جیسے ٹیلی ویژن اور سیٹلائٹ سے لے کر انٹرنیٹ تک اور انٹرنیٹ کے دور کے بعد یہ جونئی چیزیں ایجاد ہوئی ہیں جیسے مصنوعی ذہانت اور اس طرح کی دوسری چیزیں۔
ولی امر مسلمین امام سید علی خامنہ ای
12 جولائی 2023