یہ میرا کلام نہیں، یہ ہمدان سے تعلق رکھنے والے ایک مجاہد کے الفاظ ہیں، اگر آپ کو کانٹے دار تاروں سے عبور کرنا ہے تو پہلے اپنی خواہشات نفس کی کانٹے دار تاروں سے گزرنا ہوگا۔ جب تک ہم اپنی ذات میں الجھے ہوئے ہونگے ہم کچھ بھی نہیں کر سکتے۔ یہ بات انہوں نے ہمیں سکھائی، اسکی تعلیم، ہمیں اس 20 یا 25 سالہ مجاہد نے دی اور ہم نے ان سےسیکھا، یہ بہت بڑی دولت ہے۔
ولی امر مسلمین سید علی خامنہ ای حفظہ اللہ
6 مارچ 2017