اپنے باطن کے شیطان سے ہوشیار رہیں!

وہ شیطان جو انسان کے باطن میں ہےانسان کوانتہائی ماہرانہ انداز سے تباہی کی طرف دھکیلتا ہے۔اگرشروع میں ہی کہے کہ تم آؤ ایک انسان کو قتل کردو تو وہ کبھی بھی اُس کی طرف نہیں جائے گا۔شروع میں انسان کواُکساتا ہے کہ یہ کیسا شخص ہے ، اُس پر کچھ غصہ کرو اس کے بعد کچھ اورزیادہ(غصہ کرو)۔آہستہ آہستہ اُس شخص کو انسان کے قتل کے لئے آمادہ کر لیتا ہے۔وہ سب لوگ کہ جو فاسد ہیں ایک دم سے فاسد نہیں بنے بلکہ مرحلہ وار(بتدریج) فاسد ہوئے ہیں۔

امام خمینیؒ
صحیفہ امام ،ج14،ص365