معروف جملہ جو آپ سب نے ہمیشہ سنا ہے کہ امام خمینی رضوان اللہ علیہ نے فرمایا: اگر سپاہ نہ ہوتی تو ملک بھی نہیں ہوتا۔ یہ مسئلہ اب بھی اپنی اہمیت کے ساتھ باقی ہے۔ دن بدن انقلاب اور انقلاب کے ثمرات کی حفاظت میں سپاہ کا کردار نمایاں ہو رہا ہے۔ جو فرائض سپاہ کے ہیں، میرا عقیدہ یہ ہے کہ ان میں سے اہم ترین ذمہ داری انقلابی اقدار کی حفاظت ہے یا کہیں، انقلابی ثقافت۔ کیونکہ جو چیز اسلامی انقلاب کو دوسرے انقلابوں سے ممتاز کرتی ہے وہ یہی اسلامی ثقافت ہے اور اصولی طور پر انقلاب اسی لیے آیا ہے۔
آیت اللہ مصباح یزدی رضوان اللہ علیہ
16 اگست 1999