آئمہ معصومین علیہم السلام کے مصائب اور اُن کے مناقب و فضائل بیان کرنا ایک عظیم عبادت ہے اور حقیقی اسلام کی تبلیغ و تحفظ کا ایک اہم ترین وسیلہ بھی ہے۔
مذہبی انجمنوں، نوحہ خوانوں اور منقبت خوانوں کو کن چیزوں کا خیال رکھنا چاہیئے یعنی کن چیزوں پر عمل کرنا چاہیئے اور کن چیزوں سے دُوری اختیار کرنا چاہیئے۔ ہم کس طرح سے ایک مثالی عزاداری دُنیا کے سامنے پیش کرسکتے ہیں؟ ہم کس طرح سے آئمہ علیہم السلام کے فضائل سے دُنیا کو آگاہ کرسکتے ہیں؟
اِن تمام نکات کو ولی امرِ مسلمین سید علی خامنہ ای کے بیانات سے استفادہ کرتے ہوئے انفوگرافی کی شکل میں مؤمنین کی خدمت میں پیش کیا جارہاہے۔