وہ تمام جہات جو کسی خاتون کے لیے سوچی جا سکتی ہیں اور کسی انسان کے لیے سوچی جا سکتی ہیں وہ فاطمہ زہراء سلام اللہ علیہا میں جلوہ گر ہوئیں اور موجود تھیں۔ وہ کوئی عام خاتون نہیں تھیں، ایک روحانیت کی مالک خاتون، ایک ملکوتی خاتون، ایک ایسی انسان جو تمام معنیٰ میں انسان ہو، پوری انسانیت، خاتون کی پوری حقیقت، انسان کی تمام حقیقت (ان میں موجود تھی) ۔ وہ کوئی معمولی خاتون نہیں تھیں۔ وہ ایک ملکوتی وجود ہیں کہ اس دنیا میں انسان کی صورت میں ظاہر ہوئیں۔
امام خمینی
صحیفه امام جلد 7 ص 337