خاندان، خاص طور پر ننھے بچوں کے درمیان ماں کی ذات اور نوجوانوں کے درمیان باپ کی ذات بہت (اہم اور) حساس ہوتی ہے۔ اگر بچوں کی پرورش ماں کی گود اور پرعزم باپ کے سائے تلےمناسب اور شائستہ طریقے سےہونے کے بعد اگر انہیں سکولوں میں بھیجا جائے تو اساتذہ کا کام بھی بہت آسان ہو جائے گا۔ بنیادی طور پر تربیت کا آغاز ماں کی پاک گود اور باپ کے سائے تلے ہوتاہے۔ اور ان کی اسلامی نہج پر صحیح طریقے سے تربیت کرکے استقلال اور آزادی کے ساتھ ملکی مفادات پر کاربند رہنے کی بنیاد رکھی جاتی ہے۔
امام خمینیؒ
صحیفہ امام ، جلد نمبر:15 صٖفحہ نمبر:245