فرانس کے ایک میگزین کے حضرت رسولِ اعظمؐ کے نورانی و مُقدّس شخصیت کی توہین پر مشتمل ایک بڑے اور ناقابلِ بخشش گناہ نے مغربی دنیا کے سیاسی اور ثقافتی نظاموں کے اسلام اور مسلمان معاشرے کے ساتھ دشمنی اور شر انگیزیوں سے بھرے ہوئے کینے کو ایک بار پھر آشکار کردیا ہے۔ آزادیِ بیان کے (نام پر اور اس کے) بہانے سے فرانس کی بعض سیاسی شخصیات کی طرف سے اِس بڑے جُرم کی مذّمت نہ کرنے کا مؤقّف اپنانا، بالکل ایک مُسترد، غلط اور عوام کو دھوکہ دینے والا مؤقّف ہے۔
ولی امرِ مسلمین سید علی خامنہ ای حفظہ اللہ
8 ستمبر 2020