حج کا موسم جو ہمیشہ عالمِ اسلام کی عزت و عظمت اور حیرت انگیز خصوصیات کا موسم رہا، اس سال مومنین کی حسرت اور غم و اندوہ کا آئینہ اور اشتیاق میں ڈوبے افراد کے احساس فراق اور محرومی کی تصویر بن گيا ہے۔ کعبے کی تنہائی دیکھ کر دلوں کو اپنی تنہائی کا احساس ستا رہا ہے، جدائی میں تڑپنے والوں کی صدائے لبیک آنسوؤں اور آہوں میں ڈوبی ہوئی ہے۔ یہ محرومیت عارضی ہے اور اللہ کی مدد سے یہ زیادہ وقت نہیں رہے گی۔
ولی امرِ مسلمین سید علی خامنہ ای حفظہ اللہ
29جولائی2020