سیاسی ماحول میں اطمینان و سکون ؛
انقلاب کی پیش قدمی کے لیے ایک حکمت عملی ہے ۔
عاشورا اگرچہ ایک ہمہ جہتی قیام تھا ، (لیکن) اطمینان اور سکون کے ساتھ تھا ۔ بعض لوگوں نے امام حسینؑ کو مشورہ دیا کہ مخفی طور پر سفر کریں لیکن امامؑ نے قبول نہیں کیا اور اصلی راستے پر سفر جاری رکھا ۔ امام حسینؑ کی سیاسی تحریک میں ایک اطمینان بخش شفافیت مکمل طور پر نمایاں نظر آتی ہے ۔