ہمارے نوجوان طالب علموں نے ایسا کارنامہ انجام دیا جس کی وجہ سے 4 نومبر کی تاریخ، ان کے نام سے منسوب ہے، اگر وہ میدان میں نہ ہوتے اور دشمن کے خلاف نہ لڑتے، اگر ان کی موجودگی کا کوئی اثر نہ ہوتا تو انہیں طاغوتی حکومت کے کارندوں کی بربریت کا سامنا کرتے ہوئے شہادت سے ہمکنار ہونا نہ پڑتا۔ مسلط کردہ جنگ کے دوران تو انہوں نے ایک ہنگامہ بپا کیا ہے! چودہ اور پندرہ سالہ نوجوانوں نے جواں مردوں کی طرح میدان جنگ میں اتر کر بہادری کے جوہر دکھائے ہیں، چنانچہ جنگ کے دوران حسین فہمیدہ جیسے بعض نوجوانوں کی شہادت واقع ہوتی ہے اور بعض دوسرے دشمن کے ہاتھوں اسیر ہو جاتے ہیں۔۔۔ یہ چیزیں دنیا میں کہاں پائی جاتی ہیں؟ دنیا کی کونسی نوجوان نسل میں ایسے لوگ شامل ہیں؟
ولی امر مسلمین سید علی خامنہ ای حفظہ اللہ
2 نومبر2017