«حضرت زہراء سلام اللہ علیہا» کا مطلب اور اسکی تفسیر یہ ہے کہ عورت کو معاشرے میں بلند مقام حاصل ہے! انقلاب اسلامی کے بعد خاص کر امام خمینی ؒ کے قیمتی بیانات کی روشنی میں حضرت زہراء سلام اللہ علیہا کا مقام، لوگوں کے لیے بالکل واضح ہو گیا ہے۔ اس عظیم خاتون یعنی حضرت زہراء سلام اللہ علیہا کے نورانی وجود کے سائے میں یہ بات واضح ہو جاتی ہے کہ خواتین پر کس قدر اللہ تعالیٰ کی خاص عنایت شامل حال ہے اور اللہ تعالیٰ معاشرے میں ان کے لیے کس طرح کے اعلیٰ مقام کا قائل ہے۔
آیت اللہ محمد تقی مصباح یزدی رضوان اللہ علیہ
16 ستمبر 2003