(سورہ مبارکہ نور کی آیت نمبر 62 کے مطابق) مؤمن کی نشانی یہ ہے کہ وہ اسلام کے سماجی اور معاشرتی مفادات کو (معاشرے اور سماج میں) نافذ کرنےکے لیے ہمیشہ میدان میں حاضر ہو اور ہرگز اپنے رہبر اور قائد سے جدا نہ ہو۔ اگر کوئی ضروری کام پیش آئے تو اس وقت تک کہیں نہ جاتا ہو جب تک اجازت حاصل نہ ہوجائے «لَمْ يَذْهَبُوا حَتَّىٰ يَسْتَأْذِنُوهُ» اس وقت تک کہیں نہ جائیں جب تک اجازت حاصل نہ ہوجائے۔
آیت اللہ محمد تقی مصباح یزدی رضوان اللہ علیہ
14 جولائی 1999