یہ جو بہت سی روایات میں کثرت سے ذکر ہوا ہے کہ امام مہدی (عج) زمین کو عدل سے ایسے بھر دیں گے جیسے ظلم و جور سے بھر چکی ہو گی اس کا مطلب یہ ہے کہ اس دنیا میں ایک بڑا اور عظیم محاذ ہے جس کا نام ‘’ظلم و جورکا محاذ‘’ یا ‘’باطل کا محاذ‘’ ہے۔ جیسے اس دنیا میں ظلم و جور اور باطل کا ایک عالمی محاذ ہے اسی طرح ایک عدالت اور مقاومت کا عالمی محاذ ہے جس کا نام ‘’ حق کا محاذ ‘’ ہے۔