ابھی وقت آن پہنچا ہے کہ جب حق و باطل کے پیروکاروں کی صفیں مرتب ہو رہی ہیں، ہمیں چاہئے کہ اپنا محاسبہ کریں کہ کہیں حق کے پیروکار ہوتے ہوئے ہم باطل و طاغوتی طاقتوں کے لئے باعث تقویت تو نہیں؟ آج فرصت ہے کہ ہم حق کی حفاظت و سربلندی کے لئے کمرِ ہمت باندھ کر، وحدت و اخوت کے جذبے سے سرشار ہو کر، دشمنان اسلام کے مقابلے میں سیسہ پلائی ہوئی دیوار بن جائیں۔