دِل شناس صالحین جانتے ہیں کہ قلبی بصیرت خدا کی طرف سے ایک عطیہ ہے اور یہ بھی جانتے ہیں کہ دِل کبھی گمراہ اور اندھے بھی ہو جاتے ہیں، اِسی لیے خدا سے درخواست کرتے ہیں کہ اُن کے دِل اِس حالت کی طرف نہ پلٹیں۔ امام کاظمؑ نے دعائے صالحین کی تشریح و تحلیل میں فرمایا ہے کہ (اگر) کوئی شخص اسما، صفات، تعلیمات اور الہی احکام کو نہ سمجھے (تو) وہ خدا سے نہیں ڈرتا ہے اِس کا نتیجہ یہ نکلتا ہے کہ وہ عَالِم نہیں ہے کیونکہ فقط صاحبانِ عِلم خدا سے ڈرتے ہیں۔
آیت اللہ العظمیٰ جوادی آملی
تفسیرِ تسنیم، جلد13، صفحہ 250