خدا کی رحمت ہو اس عالی قدر، شجاع، مخلص، اور بافہم سید (شہید عباس موسوی) پر! اور خداوند متعال اور مخلوق خدا کی لعنت ہو خونخوار اور پلید صیہونیوں پر کہ جو اپنے پلید اور تسلط پسندانہ مقاصد کے راستے میں کسی بھی جرم کے ارتکاب سے پیچھے ہٹنے والے نہیں ہیں اور ان کے خبیث حامی اور مستکبرین پر جو اس حکومت کے ان بڑے جرائم پر آنکھیں بند رکھے اور ان(جرائم) کو جاری رکھنے کے لیے ان کی مدد سے اپنے انسانیت مخالف اور خبیثانہ چہرےکو پہلے سے زیادہ آشکار کر رہے ہیں اور حق طلب مسلمانوں کے خلاف کسی بھی قسم کی سازش اور خیانت سے پیچھے نہیں ہٹ رہے ہیں۔
ولی امر مسلمین سید علی خامنہ ای حفظہ اللہ
17 فروری 1992