دشمن کا مقابلہ سب کی ذمہ داری

پوری اسلامی اُمّت کے لیے ضروری ہے کہ اس خطرناک دشمن کا مقابلہ کرے۔ (یہ) سب کی ذمہ داری بنتی ہے۔ (البتہ) سب سے پہلے فلسطینیوں کی ذمہ داری ہے۔ ان کی ثابت قدمی، مقاومت اور عوامی تحریک کی ضرورت ہے۔ پوری اسلامی اُمت کو چاہیے کہ امریکہ کے اس خطرناک جارحانہ پلان کا مقابلہ کرے۔
اے بھائیو اور بہنو!؛ ذمہ داری فقط فلسطینیوں پر عائد نہیں ہوتی ہے، حتماً سب کی ذمہ داری ہے۔ ہاں سب سے پہلے فلسطینیوں پر ذمہ داری عائد ہوتی ہے کیونکہ وہ صفِ اوّل میں کھڑے ہیں اور بنیاد ہی ان کی مقاومت ہے کیونکہ ان کی مقاومت اور عوامی تحریک ہی سب سے زیادہ فیصلہ کن عُنصر ہے