امام حسین علیہ السلام سےمروی، دعائے عرفہ، معارف سے بھرپور ہے، یعنی میں واقعی یہ بات آپ تمام عزیزوں سے پورے اطمینان اور یقین کے ساتھ کہہ رہا ہوں۔ اور اس بات کا یقین کریں کہ جو شخص دعائے عرفہ کو اس کے معنی پر دھیان دیتے ہوئے پڑھے گا تو جب وہ اس دعا کو پڑھنا شروع کریگا اور پڑھتے ہوئے جب آخر تک پہنچ جائیگا تو اس کے اندر پہلے کی نسبت تبدیلی واقع ہوجائیگی، خواہ اس نے اس سے پہلے دس بار یہ دعا کیوں نہ پڑھی ہو۔ اس طرح کے عظیم معارف ان دعاؤں میں موجود ہیں۔
ولی امر مسلمین سید علی خامنہ ای حفظہ اللہ
16 جنوری 2001